Advertisement

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی دیرینہ ساتھی کو شاہی اعزازات سے محروم کردیا

تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن نے اپنی دیرینہ ساتھی کو بے وفا اور بدتمیز قرار دے کر تمام شاہی اعزازات سے محروم کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق سوتنوں کی لڑائی مستقبل کی ملکہ کو سڑکوں پر لے آئی۔تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ وجیرا لانگ کورن نے اپنی دیرینہ ساتھی سنینت وانگواجیراپاکدی سے شاہی خاندان سے ’بدتمیزی‘ اور ’بے وفائی‘ کی پاداش میں تمام اعزازت چھین لیے۔انہیں چند ماہ پہلے ہی ’رائل نوبل کنسورٹ‘ کا لقب دیا تھا۔ جو صدی میں پہلی بار کسی بادشاہ نے اپنی ساتھی کو دیا تھا۔

شاہی فرمان کے مطابق سنینت کو ملکہ بننے کا بڑا شوق تھا۔انہوں نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاکر بادشاہ کی جانب سے احکامات جاری کئے اور بادشاہ کی چوتھی اہلیہ کے ملکہ بننے میں بھی رکاوٹ ڈالی۔ 34 سالہ سنینت  ونگوا کو تھائی فوج میں میجر جنرل کا عہدہ بھی دیا گیا تھا جہاں انہوں نے نرس کی حیثیت سے خدمات انجام دینا شروع کی تھی اس کے علاوہ وہ ایک تربیت یافتہ پائلٹ بھی ہیں۔

بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن نے رواں برس جولائی میں ملکہ ستھیدا سے اپنی چوتھی شادی کے دو ماہ بعد سنینت  ونگوا جیراپاکڈی کو باضابطہ طور پر رائل نوبل کنسورٹ کا درجہ دیا تھا۔

Advertisement

سنینات وونگوا تھائی بادشاہت کی 100 سالہ تاریخ میں رائل نوبل کنسورٹ کا درجہ پانے والی پہلی خاتون تھیں۔ یاد رہے کہ مہاوجیرالانگ کورن 2016 میں اپنے والد  بھومیبول ادولیاج کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے۔تھائی بادشاہ اب تک چار شادیاں کرچکے ہیں اور ان کے  مجموعی طور پر 7 اولادیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version