Advertisement

امریکانےایران کےخلاف سائبرجنگ کاآغازکردیا،بریگیڈیئررضاجلالی

USA started cyber attack on iran

ایرانی شہری دفاعی تنظیم کےسربراہ غلام رضاجلالی نےکہاکہ امریکا نےایران کی تنصیبات اوربنیادی ڈھانچےکےخلاف سائبرجنگ کاآغازکردیاہے۔

عرب میڈیاکےمطابق پاسداران انقلاب کےبریگیڈیئررضاجلالی نےتہران میں ایک تقریرمیں کہاکہ امریکا نےایرانی سائبرانفراسٹرکچرپرباضابطہ طورپرسائبرجنگ مسلط کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 جون کوایرانی فوج کی طرف سےامریکا کےایک ڈرون کومارگرائےجانےکےبعد امریکیوں نےایران کےبنیادی ڈھانچے،قدرتی گیس اوربجلی کی تنصیبات پرسائبرحملےشروع کررکھے ہیں۔

غیرملکی میڈیاکی رپورٹ میں دعوی کیاگیاہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں،کمپیوٹرسسٹم کونشانہ بنانا اورایرانی میزائلوں کوکنٹرول کرنے والے کمپیوٹر نظام میں خلل ڈالنا ہےجس کےتحت سائبر حملےکیےجارہےہیں ۔

تاہم رضا جلالی نےدعویٰ کیاکہ امریکااپنے مقاصدمیں ناکام رہا ہے۔ان کاکہناتھاکہ ایرانی دفاعی فورسزنے امریکی کے سائبرحملےمکمل ناکام بنادیےہیں اورآگےبھی بناتےرہیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب امریکی اخبارنےدعوی کیاہے کہ  ایران امریکی مفادات پرسائبرحملوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اخبارکی رپورٹ نےمائیکروسافٹ کمپنی کےحوالےسے بتایا کہ ایرانی ہیکروں نےامریکی صدارتی مہمات کو نشانہ بنانےکی کوشش کی۔مائیکروسافٹ کمپنی کےتوسط سےشائع ہونےوالی معلومات کےمطابق امریکی صدارتی امیدواروں، متعدد سرکاری عہدیداروں اورصحافیوں کےکمپیوٹرسسٹم کوسائبر حملوں کانشانہ بنایاگیا ۔

امریکی کمپنی نےالزام عائد کیاکہ ہیکروں کاتعلق ایران سےہے۔ ہیکنگ کےحملے اگست اورستمبر میں 30 دن تک جاری رہے۔ اس دوران صارفین کی 2700 سائٹس کوہیک کرنےکی کوشش کی گئی۔کمپنی نے تصدیق کی کہ چار ای میل ایڈریسز کو ہیک کیا گیا تھا، لیکن ان میں سےکوئی بھی انتخابی مہم کےممبروں یا سرکاری عہدیداروں کی ای میل آئی ڈی شامل نہیں۔یہ رپورٹ ایک ایسےوقت میں سامنے آئی ہے جب ایران خود تہران اور واشنگٹن کے مابین سائبر جنگ کے بارے میں بات کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version