Advertisement

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

کورونا وائرس

چین میں پھیلنے والے خطرناک کورونا  وائرس سے مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے  ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 25 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 800 سے زائد افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے،جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے۔

چینی حکام کے مطابق وہ مزید 1072 مشتبہ کیسز کا  بھی جائزہ  لے رہےہیں۔

چین کی وزارت صحت  کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد میں نئے چینی سال کے آغاز کے موقع پر یک دم اضافہ ہوسکتا ہے جب دنیا بھر سے چینی مسافر ایک ہفتے کی چھٹیوں پر اپنے آبائی وطن واپس آئیں گے۔

کورونا وائرس کےزیادہ تر کیسز چین  کے شہر ووہان میں سامنے آئے ہیں جس پر حکام نے ووہان اورقریبی شہروں سے لوگوں کے باہر جانے اور  باہر سے کسی کے شہر میں داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔

Advertisement

کورونا وائرس: پاکستان میں پھیلنےکےخطرات بڑھنے لگے

حکام نے اس وبائی آفت کے پیشِ نظر  کم ازکم 10 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل، عبادت گاہیں بند اور متاثرہ افراد کے علاج کے لیے تیزی سے ہسپتال تعمیر کرنے کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے نئے کورونا وائرس کو چین کے لیے ایمرجنسی قرار دیا  ہے تاہم اس وبا ءکو عالمی سطح پر باعث تشویش نہیں کہا گیا۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ امریکا، تھائی لینڈ اور جاپان سمیت جنوبی کوریا میں بھی اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس پر ان ممالک نے وائرس سے بچاؤ کے لیے ایئرپورٹس پر ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں ۔

یہ وائرس چین سے دوسروں ممالک  میں بھی پھیلنے کا شدید خطرہ ہے اسی وجہ سے پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر  بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کاونٹر قائم کردیے گئے ہیں اور چین سے آنے والے مسافروں کو اسکین کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Next Article
Exit mobile version