Advertisement

سوشل میڈیاپرقابل ِاعتراض ویڈیوبنانے والاجوڑاگرفتار

کویت

 کویت پولیس نےسوشل میڈیاپرقابل اعتراض  ویڈیوبنانےوالےجوڑےکو گرفتارکرلیاہے۔

کویت کی پولیس نےکاروائی کرتےہوئے قابل اعتراض ویڈیوبناکراسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والےشادی شدہ جوڑے کو گرفتار کرلیاہے۔

میاں اور بیوی نے ایک روز قبل نامناسب ویڈیو بناکر سوشل میڈیاپرشیئرکی تھی، جس کے بعدلوگوں نےانہیں تنقیدکانشانہ بنایا تھا۔

نامناسب ویڈیوکےوائرل ہونے کے بعد کویتی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے میاں اوربیوی کو گرفتار کرلیا۔

عرب اخبارکی رپورٹ کےمطابق ویڈیو میں خاتون کو فحش انداز میں جسم کی نمائش کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں میاں اور بیوی کو گرفتار کیا، وہیں ویڈیو بنائے جانے کی تحقیقات کا بھی آغاز کیا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق جوڑے نے جان بوجھ کر اس طرح نامناسب ویڈیو بنائی تھی۔

مختصردورانیےکی ویڈیو میں شوہر کو بیوی کے بالوں کو سنوارتے اور کنگھی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اس دوران دونوں اپنی مقامی زبان میں باتیں بھی کرتے دکھائی دیے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے ویڈیو میں فحش اور نامناسب فقرے بھی کسے اور خاتون ویڈیو میں فحش انداز میں اپنے جسم کی نمائش بھی کرتی دکھائی دیں۔

خاتون کی جانب سے فحش فقرے کسے جانے اور جسم کی نمائش کیے جانے پر لوگوں نے جوڑے کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version