امن معاہدےکےبعد امریکاکاافغان طالبان پرپہلافضائی حملہ

امریکی فضائیہ کی جانب سےافغانستان کےصوبےہلمندمیں طالبان جنگجوؤں کےٹھکانوں پرفضائی حملہ کیاگیاہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطا بق دوحہ میں افغان امن معاہدےکے چندروزبعدہی افغان طالبان اورامریکی افواج کی جانب سے حملےشروع ہوچکےہیں۔
امن معاہدے پردستخط کے بعد امریکی افواج کی جانب سے افغانستان میں یہ پہلا حملہ کیاگیاہے۔
افغانستان میں امریکی فوج کےترجمان نے حملے کی تصدیق کرتےہوئےبتایا کہ امریکی فوج نےہلمند صوبے میں 4 مارچ کو طالبان جنگجوؤں پر فضائی حملہ کیاہے۔
ترجمان امریکی فوج کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ طالبان کےخلاف 11دن میں یہ پہلا امریکی حملہ ہے، طالبان نےعالمی برادری سےتشدد میں کمی، حملےنہ بڑھانےکا عہد کیا تھا۔
The US conducted an airstrike on March 4 against Taliban fighters in Nahr-e Saraj, Helmand, who were actively attacking an #ANDSF checkpoint. This was a defensive strike to disrupt the attack. This was our 1st strike against the Taliban in 11 days.
— USFOR-A Spokesman Col Sonny Leggett (@USFOR_A) March 4, 2020
امریکی فوج کےترجمان کی جانب سےکہاگیاہےکہ طالبان غیرضروری حملےروکیں اوروعدوں کی پاسداری کریں، ہم ضرورت پڑنے پر شراکت داروں کا دفاع کریں گے۔
ٹویٹ میں ترجمان امریکی فوج کاکہناتھاکہ واشنگٹن امن کے لیےپرعزم ہےتاہم طالبان کو ‘غیر ضروری’ حملے بند کرنے چاہیے اورمعاہدے میں کیےگئےاپنےوعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
On March 3rd alone, the Taliban conducted 43 attacks on #ANDSF checkpoints in #Helmand. The Taliban claim to be fighting to free Afg. from int’l forces, the Feb 29 agreement provides a conditions-based path to withdrawal.
— USFOR-A Spokesman Col Sonny Leggett (@USFOR_A) March 4, 2020
دوسری جانب فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق افغانستان کے صوبے قندوزکےصوبائی کونسل کے رکن سفی اللہ امیری کا کہنا تھا کہ ‘ضلع امام صاحب میں طالبان کے کم از کم 3 فوجی چیک پوسٹس پر حملے میں 10 فوجی اور 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے’۔
وزارت دفاع کے حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی جبکہ صوبائی پولیس ترجمان ہجرت اللہ اکبری نے پولیس ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
طالبان نے وسطی اروزگان صوبے میں بھی پولیس پر حملہ کیا جس کے بارے میں گورنر کے ترجمان زرگئی عبادی کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے’۔
واضح رہےکہ فوجیوں کےانخلا کےمعاہدے پردستخط کےبعد امریکا کی جانب سےطالبان پرپہلا حملہ تھا۔
اس سے قبل امن معاہدےکےبعدافغان طالبان کی جانب سےحملوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ افغان طالبان کی جانب سےافغان فورسز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں 16 افغان فوجی ہلاک جبکہ 10 کو یرغمال بنالیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

