Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن معاہدےکےبعد امریکاکاافغان طالبان پرپہلافضائی حملہ

Now Reading:

امن معاہدےکےبعد امریکاکاافغان طالبان پرپہلافضائی حملہ
امریکی فوج

امریکی فضائیہ کی جانب سےافغانستان کےصوبےہلمندمیں طالبان جنگجوؤں کےٹھکانوں پرفضائی حملہ کیاگیاہے۔

 غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطا بق دوحہ میں افغان امن معاہدےکے چندروزبعدہی افغان  طالبان اورامریکی افواج کی جانب  سے  حملےشروع ہوچکےہیں۔

 امن  معاہدے پردستخط  کے بعد امریکی افواج کی جانب سے افغانستان میں یہ پہلا حملہ کیاگیاہے۔

افغانستان میں امریکی فوج کےترجمان نے حملے کی تصدیق کرتےہوئےبتایا کہ امریکی فوج نےہلمند صوبے میں 4 مارچ کو طالبان جنگجوؤں پر فضائی حملہ کیاہے۔

ترجمان امریکی فوج کا  ٹوئٹ میں   کہنا   تھا کہ طالبان کےخلاف 11دن میں یہ پہلا امریکی حملہ ہے، طالبان نےعالمی برادری سےتشدد میں کمی، حملےنہ بڑھانےکا عہد کیا تھا۔

Advertisement

امریکی فوج کےترجمان کی جانب سےکہاگیاہےکہ طالبان غیرضروری حملےروکیں اوروعدوں کی پاسداری کریں، ہم ضرورت پڑنے پر شراکت داروں کا دفاع کریں گے۔

ٹویٹ میں ترجمان امریکی فوج کاکہناتھاکہ واشنگٹن امن کے لیےپرعزم ہےتاہم طالبان کو ‘غیر ضروری’ حملے بند کرنے چاہیے اورمعاہدے میں کیےگئےاپنےوعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

Advertisement

دوسری جانب  فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق افغانستان کے صوبے قندوزکےصوبائی کونسل کے رکن سفی اللہ امیری کا کہنا تھا کہ ‘ضلع امام صاحب میں طالبان کے کم از کم 3 فوجی چیک پوسٹس پر حملے میں 10 فوجی اور 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے’۔

وزارت دفاع کے حکام نے نام  نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی جبکہ صوبائی پولیس ترجمان ہجرت اللہ اکبری نے پولیس ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

Advertisement

طالبان نے وسطی اروزگان صوبے میں بھی پولیس پر حملہ کیا جس کے بارے میں گورنر کے ترجمان زرگئی عبادی کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے’۔

واضح رہےکہ فوجیوں کےانخلا کےمعاہدے پردستخط کےبعد امریکا کی جانب سےطالبان پرپہلا حملہ تھا۔

 اس سے قبل امن معاہدےکےبعدافغان طالبان کی جانب سےحملوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ افغان طالبان  کی جانب سےافغان  فورسز پر حملہ  کیا گیا ہے جس میں  16 افغان فوجی ہلاک  جبکہ 10  کو یرغمال بنالیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر