Advertisement

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 88 ہزار سے متجاوز

کورونا

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 88 ہزار 363 جبکہ 4 لاکھ 74 ہزار 339 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

دنیا بھرمیں کورونا کے 37  لاکھ 76 ہزار 742 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 49 لاکھ 37 ہزار 282 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا اب تک 1 لاکھ 22 ہزار 610 افراد ہلاک جبکہ اس سے  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 88 ہزار 153 ہوچکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 62 ہزار 614 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں ،جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 929 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 11 ہزار 348 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 51 ہزار 407 زندگیاں نگل چکا ہے۔

Advertisement

روس میں کورونا سے کل اموات 8 ہزار 206 ہو گئیں ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 280 ہوچکی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 450 ہو گئی  ہے  جبکہ  14 ہزار 15 افراد  زندگی  کی  بازی ہارچکے ہیں ۔

برطانیہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 289 ہو چکی ہے جبکہ  کورونا سے 42 ہزار 647  افراد ہلاک   ہوچکےہیں ۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں جبکہ اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 324 ہوگئیں۔

پیرو میں کورونا کیسزکی تعداد 2  لاکھ 57 ہزار 447 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  8 ہزار 223 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔

اٹلی میں کورونا کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 720 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہوچکی ہیں۔

Advertisement

ایران میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 525 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 742 ہو گئی  ہے ۔

جرمنی میں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 119 ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 969 ہوگئی ہے ۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 663 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 750 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 1 ہزار 307  اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 5 ہے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایرانی صدر کی وفات پر سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا بیان
ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کون ہیں؟
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش اب بھی جاری ہے، ایرانی حکام
ہوا بازی میں ’ہارڈ لینڈنگ‘ کے معنی کیا ہیں، اور یہ اصطلاح کیوں استعمال ہوتی ہے؟
کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے طلبہ پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version