امریکی صدر جوبائیڈن نے پہلے ہی دن مسلمانوں پر سفری پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم اکثریت رکھنے والے چند ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیتے ہی مسلمانوں پر عائد پابندی ختم کرنے سمیت 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیے ہیں۔
جن صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں مسلمانوں پر سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدہ میں شمولیت اور کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کے حکم نامے سرفہرست ہیں۔
After taking the oath of office this afternoon, I got right to work taking action to:
Advertisement– Control the pandemic
– Provide economic relief
– Tackle climate change
– Advance racial equity— President Biden (@POTUS) January 20, 2021
اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حکم نامے اور ہدایات جاری کرنے کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتے، ہم کورونا بحران کو کنٹرول کریں گے۔
واضح رہے کہ ہر آنے والا امریکی صدر ابتدائی دنوں میں پچھلے صدر کی جانب سے عائدہ کردہ پالیسیز کو روکنے کے لیے بہت سارے حکم نامے جاری کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News