Advertisement

میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران تین صحافی قتل

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں دو ہفتوں کے اندر تین صحافیوں کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل ایک خاتون رپورٹر لارڈس میلڈوناڈو لوپیز کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، رپورٹر نے حکام کو آگاہ کیا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ جب کہ دوسرے رپورٹر لورڈیس مالڈوناڈو لوپیز کو اتوار کو اپنی کار میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بدعنوانی اور سیاست کی کوریج کرنے والی خاتون صحافی پر ماضی میں کئی بار حملہ ہو چکا ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے خاتون صحافی کے قتل پر صدمے کا اظہار کیا اور حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

اس سے قبل 10 دنوں کے اندر دوسرے شہروں میں دو مختلف گروپوں کے دو صحافیوں کو قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب میکسیکو کے صحافیوں نے تین رپورٹرز کے حالیہ قتل کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کردیا اور  تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

 مظاہرین نے سڑک پر پھول اور موم بتیاں بچھائیں اور قتل ہوئے صحافیوں کی تصویر کے ساتھ دیوار پر لکھا “صحافت ایک خطرہ ہے۔

 یاد رہے کہ میکسیکو صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے  اور 2000-2021 کے درمیان تقریباً 145 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میکسیکو کے صحافیوں کے نیٹ ورکس نے اجتماعات کے انعقاد کے لیے آن لائن احتجاجی مہم بھی شروع کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
Next Article
Exit mobile version