Advertisement

پولینڈ میں کورونا سے ہلاکتوں نے دوسری جنگِ عظیم کا ریکارڈ توڑ ڈالا

کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ نے مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ میں بھی اپنے خونی پنجے گاڑ رکھے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولینڈ میں کورونا کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد نے دوسری عالمی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پولینڈ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 248 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ شرحِ اموات  کے حامل یورپی یونین کے رکن پولینڈ کو جنگِ عظیم دوم کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

پولینڈ کی وزارتِ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 36 ہزار کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اومیکرون ویریئنٹ یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

وزارتِ صحت پولینڈ کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک میں یومیہ نئے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version