جنوب مشرقی ایشیائی ملک ملائیشیا نے 2 سال بعد غیر ملکی سیاحوں کی ملک میں آمد پر عائد پابندی ختم کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا نے دو سال بعد قرنطینہ کی شرط کے بغیر سیاحت کی اجازت دے دی ہے کیونکہ عالمی وباء کے کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے۔
سرحدیں دوبارہ کھلنے سے نہ صرف فیملیز اور دوست دوبارہ آپس میں آزادی سے مل سکیں گے بلکہ ملک میں درکار غیر ملکی مزدوروں کی کمی پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔
تاہم ملائیشیا آنے والے تمام مسافروں کو اپنی روانگی سے 48 گھنٹوں کے اندر کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے ہوائی اڈوں پر جمعہ کو مختلف ممالک سے 119 پروازیں آنے والی ہیں۔
ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈے کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، بھارت، قطر، ترکی اور برطانیہ سے پروازیں آئیں گی۔
ایئر پورٹ آپریٹر ملائیشیا ایئرپورٹس ہولڈنگز کا کہنا ہے کہ صرف جمعہ کے روز 21 ہزار لوگوں غیر ملکی لوگوں آمد کی متوقع ہے جو 2021 میں یومیہ اوسط غیر ملکی آمد سے چھ گنا زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News