Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت؛ جمعیت علمائے ہند کا حلال مصنوعات پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

Now Reading:

بھارت؛ جمعیت علمائے ہند کا حلال مصنوعات پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
بھارت؛ جمعیت علمائے ہند کا حلال مصنوعات پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

بھارت؛ جمعیت علمائے ہند کا حلال مصنوعات پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

جمعیت علمائے ہند نے بھارتی ریاست اترپردیش میں حلال مصنوعات کی فروخت پر عائد پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حلال مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے ہند کے حلال ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیاز احمد فاروقی نے حلال مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلال سرٹیفائیڈ ہونے سے ان مصنوعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں بھروسہ پیدا ہوتا ہے۔ اس سے برآمدات میں اضافہ اور کاروبار میں منافع ہوتا ہے۔

نیاز احمد نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے ہند کے حلال سرٹیفکٹ کی دنیا بھر میں مثبت شبیہ ہے۔ یہ سرٹیفکٹ صارفین کو ان مصنوعات کا استعمال کرنے سے بچاتے ہیں، جس کا استعمال وہ مناسب نہیں سمجھتے۔

Advertisement

دوسری جانب اترپردیش حکومت کے حکم پر محکمہ فوڈ سیکیورٹی و میڈیسن کی ایڈمنسٹریشن نے حلال ٹیگ والی مصنوعات کی فروخت روکنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
حماس نےغزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر