Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کے بارے میں احمد گوڈیل کا بڑا دعوی

Now Reading:

علی ظفر کے بارے میں احمد گوڈیل کا بڑا دعوی

پی ایس ایل کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر ہوئے تنازع کے حوالے سے ہر گزرتے دن  کے ساتھ ایک نئی اور حیران کن خبر سامنے آرہی ہے۔

 اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پی ایس ایل 5 میں علی ظفر کی جانب سے گائے گانوں کو چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

 علی عظمت کا الزام،علی ظفر کا ویڈیو بیان

ایک نجی ٹی وی کے میزبان نے اپنے  شو میں علی ظفر سے ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کی اور اس دوران انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ساتھ عوام کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے متنازعہ میزبان احمد گوڈیل کی ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں انہوں نے تقریب کے حوالے سے  حیران کن انکشاف کیا۔

Advertisement

Advertisement

اس سا منے آنے والی ویڈیو میں احمد گوڈیل کا کہنا تھا کہ فیمنزم اپنی جگہ، می ٹو اپنی جگہ، پر ابھی تک علی ظفر پر الزام ثابت نہیں ہوا اور سننے میں آیا تھا کہ میشا شفیع کیس بھی ہار چکی ہیں لیکن پی ایس ایل میں مجھے اجازت نہیں کہ میں علی ظفر کا کوئی بھی گانا چلا سکوں۔

 احمد گوڈیل کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا مستقبل میں کیا ہوگا، میں نہیں جانتا کہ میرے لیے آگے کیا لکھا ہے لیکن اللہ تعالیٰ جو بھی لکھتا ہے وہ سب سے بہترین منصوبہ کرتا ہے اور اس کے آگے انسان کچھ نہیں کرسکتا۔

Advertisement

 اس بیان پر گلوکار علی ظفر نے کہا کہ پی ایس ایل کسی ایک شخص، ادارے، سپانسر یا کسی ایک ٹیم کا برینڈ نہیں، یہ پاکستانیوں کا برینڈ ہے اور پاکستانیوں کے لیے ہی ہے۔

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ تین سال تک پی ایس ایل نے میری خدمات حاصل کی ، میں نے بہت کم معاوضے میں صرف اس برینڈ کو بڑھانے کے لیے کام کیا کیوںکہ اس ملک میں بڑے پیمانے پر ایسی مثبت چیزیں کم ہی کی جاتی ہیں،میں جو کرسکتا تھا میں نے اس کے لیے کیا اور میرا مقصد یہ تھا کہ یہ برینڈ لوگوں کو خوشیاں دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر