Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی غلط پالیسیوں نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ، سراج الحق

Now Reading:

حکومت کی غلط پالیسیوں نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے، حکومت کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب پریشان ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنت ایک بیان میں کہا کہ مسکراہٹ چور حکومت نے قومی مفادات کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیاہے، جن لوگوں نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا تھا ، وہ خود بھی پریشان ہیں ۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت بہت جلد ایکسپوز ہوگئی ہے، سرخی پاﺅڈر اترنے کے بعد اس کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیاہے ۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی پہلے مذاق اور اب خوف کی علامت بن چکی ہے، حکومت نے ملک کے حال کو بدحال اور مستقبل کو تاریک کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہاتھاکہ2020 ءخوشخبریوں کا سال ہوگا لیکن ا ب تک ان کے تمام دعوے الٹ ثابت ہوئے ہیں ۔

Advertisement

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم اب بھی چوروں کو نہ چھوڑنے کی بات کرتے ہیں مگر ان کی گفتگو میں پہلے والا دم خم نہیں رہا ۔

 سراج الحق نے کہا وزیراعظم نے کچھ پیاروں کی خاطر عوام کو مہنگائی کے سونامی کے حوالے کر دیاہے لیکن عمران خان  گھبرائیں نہیں ، آٹا و چینی بحران پیدا کرنے والوں کے نام بتادیں ۔

وزیراعظم نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیاہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحقنے ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے  مزید کہا کہ ایسے اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اور پوری قوت سے مزاحمتی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہ پی ٹی آئی کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر