Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیخلاف جنگ، سندھ حکومت نے تقریباً 3 ارب روپے فنڈ جمع کرلیا

Now Reading:

کورونا کیخلاف جنگ، سندھ حکومت نے تقریباً 3 ارب روپے فنڈ جمع کرلیا
محکمہ بلدیات

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کے  ساتھ صوبائی حکومتیں  بھی پوری طرح تیار اورمستعد  ہیں۔

سندھ حکومت  نے  اس عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے عوام کی مدد سے تقریباً3 ارب روپے کی رقم جمع کرلی ہے جو کورونا وائرس کے تدارک کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں   سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے  یہ اچھی خبر  سنائی۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گذشتہ روز تک کورونا فنڈ  میں سندھ حکومت کی جانب سے  2ارب 84کروڑ 93 لاکھ 15 ہزار 486 روپے جبکہ  عوام کی جانب سے 4 کروڑ13 لاکھ 25 ہزار 671 روپے دیے گئے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے کورونا فنڈ میں  جمع ہونے والی  اورخرچ ہونے والی  رقم  کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر  عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 709 ہوگئی ہے ۔ صوبے میں 8 مریض جاں بحق جبکہ 55 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2245 ہوگئی ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر