سبی میں تلی روڈ پر سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تیل وگیس تلاش کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑی تباہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سبی میں تلی روڈ پر کڑک کے قریب تیل وگیس تلاش کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب گاڑی میں سوار کمپنی اہلکار تلی سے سبی آرہے تھے ۔
نامعلوم تخریب کاروں نے ریموٹ کنٹرول دھماکے سے گاڑی کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار افراد معمولی نوعیت کے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی پہنچایا گیا ۔
حکام کا کہنا ہے خوش قسمتی سے بم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سبی پولیس، سی ٹی ڈی، ایف سی کمانڈنٹ کرنل سرداربہادر مہمند ،اے ایس پی میاں حسنین سمیت سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور جاے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکہ ریموٹ کنٹرول بتایا جارہا ہے جبکہ دھماکے میں تین کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد شامل کیا گیا تھا ۔
دھماکے کی جگہ پر تین فٹ گہرا گڑھا بھی پڑ گیا ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے نامعلوم تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News