Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

سیشن کورٹ لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم ممنون حیدر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ڈیوٹی جج نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا اور سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔