Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ میں تیزی کے نتیجے میں بیک وقت دو نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1945 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 161,538 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 161,881 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں تیزی کے نتیجے میں بیک وقت دو نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں، جب کہ مجموعی طور پر 477 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا۔

ان میں سے 292 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 136 میں کمی اور 49 کے نرخ مستحکم رہے۔

کاروباری حجم بھی نمایاں طور پر بڑھا، اور 24 ارب روپے مالیت کے 22 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔ گزشتہ جمعہ کو انڈیکس 159,592 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری کی توقعات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی نے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو فروغ دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی استحکام کی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں۔