Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟

پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟

جاپانی کمپنی Suntory نے ایک نیا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس پانی میں HMPA نامی مالیکیول شامل ہے، جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے تیار کیا جاتا ہے۔ جاپان کے قوانین کے تحت یہ پروڈکٹ صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ فروخت کی منظوری رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پانی خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ہے جو بیٹھے بیٹھے کام کرنے یا غیر فعال طرزِ زندگی کے باعث پیٹ کی چربی کے مسئلے کا شکار ہیں۔

تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پانی کوئی معجزاتی حل نہیں بلکہ متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کے ساتھ ہی اس کے نتائج مؤثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ ہر شخص پر اس کا اثر مختلف ہو سکتا ہے۔