Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا

ون ڈے سیریز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جائے گی

پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔

ون ڈے سیریز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جائے گی جبکہ سہ  ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکااور زمبابوے کی  ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پی سی بی کے مطابق ون ڈے سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ راولپنڈی  میں ہوگا، جبکہ سہ ملکی ٹورنامنٹ مکمل طور پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے، پی سی بی کے مطابق دوسرا ون ڈے 14، اور تیسرا 16  نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس طرح 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر، اور 15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے، شیڈول کی تبدیلی پر پاکستان کرکٹ بورڈنےشائقین کرکٹ کےتعاون کوسراہا۔

دوسری جانب سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 نومبر سےشروع ہوگی، جس کے تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا، ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی، جبکہ فائنل 29 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے، واضح رہے کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ مکمل طور پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

شیڈول پرنظرثانی سری لنکن اورزمبابوے کرکٹ بورڈزکی مشاورت سےکی گئی ہے۔