Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

 شاہ عبداللہ دوم صدر اور وزیراعظم کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔

ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان اور اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، ان کے دور سے پاکستان اور اردن کے اسٹریٹیجک تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

 شاہ عبداللہ دوم صدر اور وزیراعظم کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز عطا کرنے کے لیے خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔