Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیت لیا

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار 109 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 74 ،آغا سلمان ناقابل شکست 27 جبکہ شاداب خان نے ناقابل شکست 48 رنز کی اننگ کھیلی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن ون بیک اور بس ڈی لیڈی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ویوین کنگما نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان اسکوٹ ایڈورڈس ناقابل شکست 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، وکرم جیت سنگھ  اور ٹوم کوپر نے 65،65 رنز بنائےجبکہ لوگن ون بیک نے 28 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 18 اگست کو کھیلا جائے گا۔