Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور اور ان کی زائدالعمر گرل فرینڈ و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔

فوٹو انیڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار ارجن کپور کی حالیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔

ارجن کپور کی شیئر کی گئی ان تصاویر میں انہیں خوش گوار انداز میں چھٹیاں مناتے، سوئمنگ کرتے اور ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم ان تصاویر کے ساتھ شیئر کیے گیے کیپشن ’زندگی چھوٹی ہے، اپنے ویک اینڈ کو طویل کیجئیے‘ نے ان کی اور ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے ہر چھٹی پر اداکار کو ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ہمراہ دیکھا جاتا رہا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب یہ دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں