راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
کیس میں 20 گواہوں میں سے 19 پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ 6 اکتوبر کو نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سماعت کے بعد اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔




















