Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

سابق وزیر اعظم اور احسن اقبال جیل سے رہا

جیل

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا کر دیئے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ نیب نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں پرضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی تھی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔

سابق وزیراعظم رہا ہوگئے

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ملزم کے بیرون ملک فرار اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا بھی خدشہ ہے۔

اس پر عدالت نے حیرانی کا اظہار کیا کہ ملزم کی سرکاری دفتر اور ریکارڈ تک کیسے رسائی ہوسکتی ہے؟ اور اگر ملزم کے فرار کا خدشہ ہے تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا تھا کہ اگر احسن اقبال اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرائیں تو ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ، بعد ازاں عدالت نے احسن اقبال کی ایک کروڑ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی جیل سے رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز، ڈی جی نیب راولپنڈی سمیت دیگرحکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔