Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

آرمی چیف سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسزنے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون، علاقائی سلامتی سمیت باہم دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں جانب سے برادرانہ، دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔