جرمنی کے ری انشورنس جائنٹ میونیخ رے نے بتایا ہے کہ 2021 میں قدرتی آفات نے 280 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔
پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کمپنی نے بتایا کہ 2021 میں عالمی سطح پر قدرتی آفات نے 280 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ یہ رجحان مسقبل میں موسمیاتی تغیر کی وجہ سے اوپر کی جانب ہی جائے گا۔
کمپنی کے سائنسی مشیر نے کہا کہ کچھ موسمیاتی آفات اس قسم کی ہیں جن کا موسمیاتی تغیر کی وجہ سے مزید تواتر یا متشدد ہونے کا امکان ہے۔ ان میں امریکا میں شدید طوفان یا یورپ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب شامل ہیں۔
Our natural disaster loss overview for 2021 is now available: Hurricane Ida was the year’s costliest natural catastrophe, both for economic and insured losses. Check out the most relevant events of 2021: https://t.co/bEty6zwN1K#natcat2021 #drr #climate #hurricaneida pic.twitter.com/b6ygg1jBHc
— Munich Re Group (@MunichRe) January 10, 2022
قدرتی آفات نے سب سے نقصان کہان پہنچایا؟
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نقصان کا بڑا حصہ امریکا نے ادا کیا جس پر 2021 میں طوفانوں اور سیلابوں کی بھرمار رہی۔
آئیڈا طوفان 65 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچانے کے بعد دنیا کی سب سے مہنگی ترین افتاد قرار پائی۔
ملک بھر میں قدرتی آفات کے سبب 145 ارب ڈالرز کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
گزشتہ دو سالوں میں کُل اور انشورڈ نقصان میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ 2019 میں کُل مالیت 52 ارب ڈالرز کی تھی۔
جرمنی میں جولائی 2021 میں آنے والے تباہ کن سیلابوں نے تقریباً 40 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔ یہ جرمنی میں اب تک کی سب سے مہنگی قدرتی آفت تھی۔ بارشیں اتنی برسیں جو 100 سال میں کبھی بھی اتنی نہیں برسیں۔
فرم نے رپورٹ میں لکھا کہ شدید سیلاب بے شمار عمارتیں بہا لے گئے۔ ریلوے لائنز، سڑکوں اور پُلوں سمیت انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
اس دوران 220 افراد جاں بحق ہوئے۔




















