Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

شیڈول میں تبدیلی،شاہی جوڑا 16 کے بجائے 17اکتوبر کو لاہورآئے گا

Royals- Lahore

پا کستان کے دورے پرمو جود بر طانوی شا ہی جوڑے کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑااب 16 اکتوبر کے بجائے 17اکتوبر کو لاہور آئے گا، معزز مہمان آج چترال اور شمالی علاقہ جات کا دورہ کرینگے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا لاہورمیں ایس او ایس ویلیج، ایچی سن کالج جائے گا جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن شوکت خانم کینسراسپتال کا دورہ بھی کرینگے،اس کےعلا وہ بادشاہی مسجد اورمینارپاکستان کےدورے کا بھی امکان ہے۔

 شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ 18 اکتوبر کو اسلام آباد فیصل مسجد کے دورے کے بعد واپس روانہ ہونگے۔

وا ضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے ہیں۔

Royals Chitral

برطانوی شاہی جوڑا ہیلی کاپٹر میں کوہ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا، برطانوی شہزادے اور شہزادی کو اس مو قع پرروایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی جبکہ شہزادہ ولیم کو روایتی چغہ اور شہزادی کیٹ کو شال کا بھی تحفہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطا بق برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے چترال پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال میں بروغل اور ویلج بمبوریت کا دورہ کریں گے اور پھر کل لا ہو ر روانہ ہو نگے۔