راولپنڈی: پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے میچ کا مقام تبدیل کردیا گیا۔
پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یہ میچ 25 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجائے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان اس سیریز کی ابتدا 25 نومبر سے ہو رہی ہے اور اس کے بعد دونوں ٹیموں کا مقابلہ 27 اور 29 نومبر کو ہوگا۔




















