موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نان فائلرزکی موبائل سم بند کرنے کا ایف بی آرکا فیصلہ زیر غور ہے، اس سلسلے میں موبائل فون آپریٹرزاور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں، رابطے کا مقصد ریگولیٹری فریم ورک، متعلقہ دفعات کے تحت اقدام اٹھانا ہے۔
یاد رہے ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا گیا تھا۔
ایسے افراد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود ریٹرن فائل نہیں کررہے، ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آڈر کے مطابق یہ افراد ایف بی آر ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔
انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جا سکتے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے بند کنکشنز کی پی ٹی اے سے 15 مئی تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔




















