Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

اسموگ کے پیش نظر ڈی جی ماحولیات پنجاب نے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت، اے لیولز تک بند رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے۔

فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہوگا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظہ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔

 اسکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا۔