Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

کومل رضوی کی شوبز انڈسٹری میں واپسی

پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کومل رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئی آنے والے ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

[embedpost slug=” 895924″]

تاہم کومل رضوی کے ساتھ خوبرو اداکارہ علیزے شاہ، دانیال ظفر اور جویریہ عباسی بھی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Komal Rizvi (@komalrizviofficial)

کومل رضوی نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں بتایا کہ ’یہ ڈرامہ سیریل رواں سال رمضان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔‘

اداکارہ نے ڈرامے کا نام نہیں بتایا تاہم اُنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ یہ ایک مزاحیہ فیملی ڈرامہ ہوگا۔

علاوہ ازیں کومل رضوی نے اپنی بوم رینگ ویڈیو بھی شیئر کی جو اُنہوں نے اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Komal Rizvi (@komalrizviofficial)

اداکارہ نے لکھا کہ ’جب آپ سیٹ پر بور ہورہے ہو تو یہ کرو۔‘

واضح رہے کہ کومل رضوی پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) کے کئی شوز میں کام کرچکی ہیں۔