Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں

محکمہ موسمیات نے رواں برس پاکستان میں غیر معمولی سردی یا ریکارڈ توڑ موسمِ سرما سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ملک بھر میں درجہ حرارت اور بارشیں معمول کے مطابق یا قدرے کم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں موسم اور ماحول سے متعلق امور پر رپورٹنگ کا واحد قومی ادارہ محکمہ موسمیات ہے، اور کسی بھی غیر مصدقہ یا سوشل میڈیا ذرائع سے جاری معلومات کو سائنسی بنیاد نہیں کہا جا سکتا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بعض غیر ذمہ دارانہ رپورٹس میں رواں برس انتہائی شدید سردی اور ریکارڈ توڑ برف باری کے دعوے کیے گئے ہیں، جن کی کوئی سائنسی حقیقت موجود نہیں۔

ترجمان کے مطابق موسمِ سرما کے دوران دسمبر سے فروری تک درجہ حرارت عمومی طور پر معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے، تاہم مقامی سطح پر کولڈ اسپیلز (ٹھنڈی ہواؤں کے مختصر دورانیے) ضرور رونما ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری موسمی پیشگوئیوں پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں تاکہ غیر ضروری خدشات پیدا نہ ہوں۔