Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

ڈیپ فیک ویڈیوز کی روک تھام کیلئے گوگل کا بڑا اقدام

ڈیپ فیک ویڈیوز کی روک تھام کیلئے گوگل نے بڑا اقدام کر لیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فی الحال گوگل نے ایڈورٹائزرز کو ’جنسی طور پر واضح مواد کی تشہیر‘ بشمول (کونٹینٹ، تصویر، آڈیو یا گرافک) پر پابند کیا ہوا ہے۔

 نئی پالیسی کے تحت ایڈورٹائزرز کو گوگل ایسے اشتہارات کیلئے بھی پابند کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو عریاں قسم کے مواد کی تیاری مثلاً( کسی شخص کی تصویر کو تبدیل کر کے  نئی تصویر کی تیاری) میں مدد ملتی ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کی نئی پالیسی کے تحت ایڈیورٹائرز پر یہ پابندی 30 مئی سے نافذالعمل ہوگی۔

اس حوالے سے گوگل کے ترجمان مائیکل ایکمین کا کہنا ہے کہ کمپنی کا یہ اقدام  ان سروسز کے اشتہارات کے فروغ کو روکنے کیلئے ہے جو ڈیپ فیک پورنوگرافی یا عریاں مواد تخلیق کرنے کی پیشکش کرتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی ایڈورٹائزرز کو جنسی طور  پر واضح یا عریانیت کے لیے تبدیل یا تخلیق کیا گیا مواد فروغ نہ کرنے کا پابند کرتی ہے، مثال کے طور پر ایسی ویب سائٹس یا ایپس جو لوگوں کو ڈیپ فیک غیر اخلاقی مواد بنانے کا طریقہ مہیا کرتی ہوں۔

ایکیمین  کا کہنا ہے کہ زیر غور پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اشتہار کو  گوگل سے ہٹا دیا جائے گا، 2023 کے دوران  گوگل نے جنسی مواد سے متعلق اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے  پر  1.8 بلین اشتہارات کو ہٹا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں