Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

خواتین کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت مل گئی؟

سندھ کےصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت دی جارہی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈبل سواری کرنے والوں کے ساتھ پولیس کے رویّے کا نوٹس لیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کو موٹر سائیکل پر سوار خواتین کو مناسب جواز بتانے پر سفر کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ ڈبل سواری کرنے والے دوسرے افراد کو اتار کر موٹر سائیکل سوار کو جانے کی اجازت دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی ڈبل سواری کرتا ہے تو اسے ایک گھنٹے کے لیے روک لیا جائے، حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہو۔