گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مئیر کراچی وسیم اختر نے 3 فلائی اوورز کا افتتاح کردیا، گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ جو کہتے تھے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا وہ آنکھیں کھول کر دیکھ لیں، چاہتے تھے ان منصوبوں کوعالمی معیارکا بنائیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں کا کریڈٹ عمران خان اور ان کی حکومت کو جاتا ہے،وزیراعظم تمام منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے رہے، وزیراعظم چاہتے تو یہ منصوبہ چھوڑ کر دوسرا منصوبہ تیار کرلیتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو افسوس ہے وہ کراچی نہیں آسکے، اسلام آباد میں موسم خراب ہے، وزیراعظم کراچی آنے کو تیار تھے، وزیراعظم تمام منصوبوں کا جائزہ لیتے رہے۔
عمران اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک گورنر ہاوس میں خطاب کریں گے، گرین لائن، کے فور اور لیاری ایکسپریس وے پر وزیراعظم خوشخبری سنائیں گے۔
گورنر سندھ نے حریف پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شکریہ نواز شریف بینرز بیرونی قرضوں اور ایل این جی پرائسز پر لگائیں، اانہوں نے کہاکہ شکریہ نواز شریف کا نعرہ ڈوبتی معیشت پر لگائیں۔














