امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پانامہ کیس میں عدالتی سوالات کے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے پانامہ پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کر دی اور جے آئی ٹی میں ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں کے افسران شامل کیے جائیں۔
جماعت اسلامی نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پانامہ پیپرز لیک ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا، درخواست کو مرکزی پانامہ کیس سے عدالتی آبزرویشن پر الگ کیا گیا تھا۔
جواب میں کہا گیا کہ پانامہ کیس میں دیگر درخواستوں میں صرف پبلک آفس ہولڈر کیخلاف کارروائی کیلئے تھیں، جبکہ ایف بی آر کا معاملہ ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے۔
جماعت اسلامی نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو کہا تھا کہ حسن اور حسین نواز پاکستان میں مقیم نہیں ہیں، نیب اور ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ پانامہ تحقیقات کیلئے کمیشن یا جے آئی ٹی کی تشکیل سے کسی متعلقہ ادارے کا کام متاثر نہیں ہوگا۔ نوازشریف کیساتھ پانامہ کیس میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا ہے تو باقیوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں














