Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی جس میں خطے اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ ، دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم اور دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔