Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

سرکاری اسپتال کے متاثرہ ملازم نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی

کورونا وائرس

اسپتال کے متاثرہ ملازم نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، پمز اسپتال میں مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑنے لگے۔

کورونا سے متاثرہ مریض کو اپنے ہی اسپتال نے داخل کرنے سے انکار کردیا گیا ہے جس کے بعد ملازم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متاثرہ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اسپتال میں سلنڈرز نہیں آپ سلنڈر لے لیں اور گھر پر ہی رہیں۔

پمز کے متاثرہ ملازمین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوران عید بھی ہماری لیب میں کوئی سینٹائز تک نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سانس لینے میں تکیف پیدا ہونے کے باعث جب اسپتال سے رجوع کیا گیا تو جواب ملا کہ آکسیجن سیلنڈر لے لیں ہمارے پاس موجود نہیں ہے اور بتایا کہ  پمز کے پاس کسی کو آدھا گھنٹہ لگانے کے لیے آکسیجن تک نہیں ہے۔

متاثرہ مریض ملازموں نے کہا ہے کہ ب پمز ملازمین کے یہ حالات ہیں تو عام عوام کا کیا ہوگا۔

حکومتی دعووں کے برعکس اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی ہے اور لوگ بیڈز کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔