Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

پسوڑی ایک بار پھر نئے انداز میں؛ ویڈیو وائرل

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

بھارتی فنکارہ وینا (موسیقی کا آلہ) بجانے کی ماہر کوشل نامی لڑکی نے بھی اس گانے کو نیا ورژن دے دیا۔

اس لڑکی نے پسوڑی گانے کو وینا پر بجاتے ہوئے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kushala ♪ (@veenaxgaana)

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ لاکھوں لائیکس بھی آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی کو بہت بار بین الاقوامی گلوکاروں اور اداکاروں کی جانب سے مختلف انداز میں گایا گیا ہے۔

پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں جبکہ کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔