Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

عبداللہ شفیق کی سلپ میں کیچ چھوڑنے کی روایت برقرار

عبداللہ شفیق

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپننگ  بلے باز عبداللہ شفیق کی فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن  میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق نے ایک اور آسان کیچ ڈراپ کردیا۔

پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کے چار اہم بلے بازوں کو صرف 16 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا تھا اور  ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی تھی۔

46 کے مجموعی اسکور پر  عامر جمال کی گیند پر مچل مارش  کی صورت میں پاکستان کو پانچویں کامیابی میچ میں جیت کی راہ پر گامزن کرسکتی تھی تاہم  پہلی سلپ پر موجود عبداللہ شفیق نے انتہائی آسان کیچ ڈراپ کردیا۔

ان کے برابر میں کھڑے سلمان علی آغا نے گیند کو زمین پر گرنے سے پہلے کیچ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی ناکام رہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب عبداللہ شفیق نے کیچ ڈراپ کیا ہو۔ اس سے قبل وہ پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر دوسری سلپ میں ڈیوڈ وارنر کا بھی آسان  کیچ ڈراپ کرچکے ہیں۔