Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

اداکارہ اقراعزیزکا سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدپرکراراجواب

معروف اداکارہ اقرا نے تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنےکام سےکام رکھیں،رنگ میں بھنگ نہ ڈالےاوراپنی خوشی کا انتظار کریں ۔

تفصیلات کے مطابق یاسر حسین کی جانب سے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا ۔

جس کے جواب میں اقرا عزیز نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے  تنقید کرنے والوں کوکہا ہے میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسرحسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔

اقرا نے مزید کہا اگر لڑکی شادی کی پیشکش کرتے وقت روتی نہیں بلکہ اس خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ سب پلیننگ کے تحت ہوا،رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اوراپنی خوشی کا انتظار کریں۔

متعلقہ خبریں