Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

لیورپول اور پرتگال کے اسٹار دیوگو ژوٹا کار حادثے میں جاں بحق، دنیائے فٹبال سوگوار

لیورپول اور پرتگال کے اسٹار دیوگو ژوٹا کار حادثے میں جاں بحق، دنیائے فٹبال سوگوار

لیورپول اور پرتگال کے مایہ ناز فارورڈ دیوگو ژوٹا اسپین کے علاقے زامورا میں ایک ہولناک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

ہسپانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 28 سالہ کھلاڑی اور ان کے بھائی اس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر درخت سے ٹکرائی اور شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔

مزید پڑھیں: فرنچ صدر کی اہلیہ کو دیکھ کر فٹبالرز خوفزدہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دیوگو ژوٹا فٹبال سے مختصر وقفہ لے کر نجی سفر پر تھے۔ حادثے میں ژوٹا اور ان کے بھائی دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

دیوگو ژوٹا نے اپنے کیریئر کا آغاز پرتگال کے کلب پاسوش دی فریرا سے کیا، جہاں وہ کلب کی تاریخ کے سب سے کم عمر گول اسکورر بنے۔ بعد ازاں انہوں نے اٹلیٹیکو میڈرڈ سے معاہدہ کیا اور ایف سی پورٹو میں کھیلتے ہوئے یورپی سطح پر تجربہ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ان کی شہرت کو نئی بلندی اس وقت ملی جب انہوں نے انگلش کلب وولور ہیمپٹن وانڈررز کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ ژوٹا کی شاندار کارکردگی کی بدولت وولوز نے 2017-18 چیمپئن شپ جیتی اور پریمیئر لیگ میں ترقی حاصل کی۔

 2020 میں ان کی لیورپول منتقلی نے ان کے کیریئر کو چار چاند لگا دیے، جہاں انہوں نے FA کپ، لیگ کپ اور چیمپیئنز لیگ سمیت کئی ٹائٹلز جیتے۔

مزید پڑھیں: ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے ژوٹا نے 2019 میں پہلا میچ کھیلا اور یورو 2020 سمیت نیشنز لیگ میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔ ان کی ورسٹائل کھیلنے کی صلاحیت، محنت اور عزم نے انہیں دنیا بھر میں مقبولیت دلائی۔

محض 28 برس کی عمر میں ان کی المناک موت نے دنیا بھر کے شائقین کو غمزدہ کر دیا ہے، اور وہ ہمیشہ ایک مثالی کھلاڑی کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔