Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

FBR and SBP are on the discussion of Online Banking

حکومت  نے اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے  ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس‘منصوبہ کی منظوری دے دی۔

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس منصوبے  کا آغاز 4 ستمبر سے ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان منصوبہ لانچ کریں گے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ   بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک اور اشتراک کرنے والے  نجی  بینکوں کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں