Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

زاہد حفیظ چوہدری کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

 آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطورِ ہائی کمشنر آسٹریلیا تعیناتی پر زاہد حفیظ چوہدری کو مبارکباد دی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،  مجھے توقع ہے کہ آپ کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی سے دو طرفہ مراسم مزید مستحکم ہوں گے۔

واضح رہے کہ زائد حفیظ چوہدری نے توصیفی کلمات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔