Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

کشمیرمیں بچوں کولاپتا کردیا جاتا ہے،مشال ملک

مشعال حسین

مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بچوں کولاپتا کردیاجاتا ہے اور بھارتی فوج انسانی ڈھال بناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک علیحدگی پسند کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے  جارہیت کے شکار معصوم بچوں کےعالمی دن پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں6لاکھ بچےیتیم ہیں۔

 مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی آبادی لکسمبرگ اورمالدیپ سےبھی زیادہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اللہ نےمعصوم فرشتےبھیج کردنیاکوجنت بنایا،یہ اتنےبےبس کیوں ہیں؟ آج کی کلیوں کاگلاگھونٹ دینگےتودنیاکی بھول ہےکل پھول کھلیں گے۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےبچوں کابچپن70برس میں چھیناگیا، ہرکشمیری کابچپن خون کےآنسوروتا ہے کیوکہ یہاں بچوں کو شہید کیا جاتا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بچوں پرجیلوں میں تشدد کیا جاتا ہے اورتعلیم کیلئےجانےوالےبچوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب کوکشمیرکےمعصوم بچوں کی آوازبنناچاہیے تاکہ مقبوضہ کشمیرکےبچوں پرتشدد کا سلسلہ بند کیا جاسکے۔