Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کاریوکی کیبوچی کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعدازاں معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک بحریہ  کے سربراہ سے ملاقات  بھی کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر البحر نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔