Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے

نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لیے لندن جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے قطر ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے ہیں، وزارت داخلہ نے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کو مکمل کلیئرنس دے دی گئی ہے جبکہ نواز شریف کو کاررواں کی صورت میں جاتی امراء سےایئر پورٹ لے جایا جا رہا ہے۔

قافلے میں سا بق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدراور خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

اس کے علا وہ قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

ذرائع کے مطا بق ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس بھی ہمراہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی مین اپو زیشن لیڈر شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی سا بق وزیر اعظم کے ساتھ لندن جائیں گے۔

وا ضح رہے کہ شہباز شریف نواز شریف کی صحت یابی تک ان کے ساتھ قیام کریں گے۔

سا بق وزیر اعظم کی میڈیکل فائل ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹرز کے حوالے کر دی گئیں، ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹرزسا بق وزیر اعظم کا بلڈ پریشر اور شوگر چیک کریں گے جبکہ ان کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، تمام طبی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر طیارہ اڑان بھرے گا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سا بق وزیر اعظم  دوہا کے راستے برطانیہ جائیں گے، ایئر بس اے 319-133LR A7MED کے زریعے سابق وزیراعظم نواز شریف کی روانگی ہوگی، نواز شریف شام ساڑھے چھ بجے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو کا سفر اختتام پذیرہوا۔