Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

پاکستان اور نیدرلینڈ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ وتجارت کی تجارتی وفد  کے ہمراہ دورے کے منتظر  ہے اور دورے سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق تر جمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے اایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ باہمی سیاسی مشاورت کا 7 واں دور دی ہیگ میں ہوا ، جس میں خصوصی سکریٹری یورپ ڈاکٹر امان راشد اور امور خارجہ کے ڈی جی برائے سیاسی امورنے وفود کی قیادت کی۔

تر جمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیاسی مشاورت میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، سیاسی ، معاشی ، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقین نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے سے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسپیشل سیکرٹری نے پاکستان میں سیاسی اور معاشی پیشرفت کے بارے میں ڈچ فریق کو آگاہ کیا۔

اپنے بیان میں  ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ خصوصی سیکرٹری نے پاکستان اور یورپی یونین کے لئے جی ایس پی پلس کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی جبکہ دونوں وفود نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور خصوصی سیکرٹری نےاسلامو فوبیا کے عالمی عروج کو اجاگر کرنے میں پاکستان کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

تر جمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل  کا مزید کہنا تھا کہ ڈچ فریق کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیشہ ور فورسز کے ذریعہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے بھی آگاہ کیا  گیا جبکہ اس بات پر  بھی زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے دکھوں کو دور کیا جائے۔