Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد احتساب عدالت

احتساب عدالت نے خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ریفرنس کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریفرنس میں 13 گواہوں کے بیان مکمل کیے گئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے چھ گواہوں کوطلب کرتے ہوئے پیراگون ریفرنس پر سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت اسلام آباد میں خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی گئی تھی۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نےکی۔ خواجہ سلمان رفیق کی حاضری مکمل، خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف دیا گیا کہ  خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں موجود ہیں اور انھیں کمیٹی برائے قانون اورپارلیمان کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔

احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی درخواست منظورکرلی۔

متعلقہ خبریں